31 Oct 2025
(ویب ڈیسک) چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے۔
سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا، پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سال فصل وافر ہے، ریٹ آدھے ہو گئے ہیں، چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ چلغوزہ سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر خرید رہے ہیں۔
