31 Oct 2025
(ویب ڈیسک) ملکی مجموعی ذخائر کم ہو کر 19.68 ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.45 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.39 ارب ڈالر سے کم ہو کر 5.21 ارب ڈالر پر آ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں 16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، ملکی مجموعی ذخائر 19.85 ارب ڈالر سے کم ہو کر 19.68 ارب ڈالر رہ گئے۔
