30 Oct 2025
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے گندم کا سرکاری ریٹ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت کے 3500 روپے فی من کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے نرخ مقرر کرتے وقت کاشتکاروں اور متعلقہ فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا۔
لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے فیصلہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا اور کہا کہ گندم کی قیمت کا تعین شفاف طریقۂ کار کے تحت کیا جائے، کاشتکاروں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔
عدالت نے صوبائی حکومت کو ازسرِنو نرخ مقرر کرنے کیلئے مجاز اتھارٹی سے مشاورت کرنے کی ہدایت بھی کی۔
