اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ: ’’لنگز آف لاہور‘‘ منصوبہ کے تحت 48 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے، محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور ’’لنگز آف لاہور‘‘ منصوبہ مکمل کرے گا، ترجمان نے بتایا کہ لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہو گا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی، پہلا مرحلہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا، لنگز آف لاہور منصوبے سے تقریباً دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی، جامن، کچنار، امرود اور دیگر پھلوں والے مختلف اقسام کے علاقائی درخت لگائے جائیں گے، نمائشی درختوں میں پلکن، ارجن، گل نشتر، سکھ چین، جیٹروفہ اور دیگر اقسام شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سموگ کے تدارک کیلئے منفرد اور نتیجہ خیز منصوبہ لایا جا رہا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ شہری پھیلاؤ روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے