اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کے تدارک کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی جانب سے صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔

صوبہ بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو دھند اور سموگ کے دوران محفوظ سفر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی ھیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، سموگی وہیکلیز کیلئے ٹریفک پولیس، ای پی اے اور ٹرانسپورٹ حکام کی مشترکہ چیکنگ ٹیمیں بنائیں۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اچانک چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ریت اور مٹی سے لوڈڈ گاڑیاں بغیر ترپال کے چلانے پر کارروائی کی جائے گی، تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بیک لائٹس، اشارے اور شیشے درست حالت میں رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  کا کہنا تھا کہ شوگر کین ٹرالیوں، ٹرکوں اور مزدا گاڑیوں پر ریفلیکٹر سٹیکر لگانے کی ہدایت کر دی ہے، شہری دھند کے سیزن کے دوران احتیاط کریں اور رفتار میں کمی رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حادثات کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس بہترین حفاظتی اقدامات کر رہی ہے، شہری محفوظ سفر کیلئے ٹریفک پولیس کی ہدایت پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے