اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان  نے بتایا کہ مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے، سال 2025 کے دوران 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  نے کہا کہ تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں، تاہم مؤثر لاء انفورسمنٹ کے باعث حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محمد وقاص نذیر  نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین پر عمل محفوظ سفر کی ضمانت ہے، لہٰذا ہر شہری اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانے میں کردار ادا کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے