29 Oct 2025
(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی رقم جلد ملنے کے قریب ہے، اس ضمن میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کیلئے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
جی ایم پی آئی اے ہولڈنگ شاہد رضا کے مطابق سی ای او پی آئی اے ہولڈنگ اسد رسول کی ہدایت پر 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زاید کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
فنڈز کی قلت کے باعث اس بار پنشن ادائیگی میں تاخیر ہوئی, انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے سی ایل انتظامیہ کو فوری طور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اب کوشش ہو گی آئندہ ماہ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی وقت پر ادائیگی ہو۔
