(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے پر پولیس نے 10 ماہ بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹرکاں والا کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم امیر فتح کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مرکزی نامزد ملزم امیر فتح فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرکاں والے کے ڈیرے سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لئے جانیوالے افراد میں اڈے کے 2 منشی شامل ہیں، ایف آئی آر میں نامزد امیر فتح کی عبوری ضمانت 12 دسمبر 2024 کو خارج ہو چکی ہے۔
ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اچھرہ کے مطابق ملزم امیر فتح جاوید بٹ قتل کیس میں عدالتی مفرور ہیں، امیر معصب کی جاوید بٹ قتل کیس میں رواں سال جون میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے۔
امیر معصب اور ملزم امیر فتح مقتول امیر بالاج کے بھائی ہیں، جاوید بٹ قتل کیس کے دوسرے نامزد ملزم قیصر سہیل کی مقتول فیملی سے صلح ہو چکی ہے۔
صلح کی بنیاد پر قیصر لکھو ڈیر کی ضمانت رواں سال یکم مارچ کو کنفرم ہو چکی ہے۔
