جرم وانصاف
رواں سال: 1131 پولیس مقابلوں میں 484 ملزمان ہلاک، 15 پولیس اہلکار شہید، 108 زخمی
28 Oct 2025
28 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ بدستور جاری، پولیس مقابلوں میں 484 ملزمان ہلاک، 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 108 زخمی ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 1131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، پولیس مقابلوں کے دوران 15 پولیس اہلکار شہید، 108 زخمی ہوئے جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 484 ملزمان ہلاک ہوئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 738 ملزمان زخمی ہو گئے۔
مختلف اضلاع میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 741 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ہلاک اور گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، اجتماعی زیادتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے، ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔
