28 Oct 2025
(لاہور نیوز) فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے قریب فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا، متوفی رمضان ولد غلام حسین فیکٹری کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کے تاروں سے چھو جانے کے باعث کرنٹ لگ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی فضل پارک شاہدرہ کا رہائشی تھا۔
