اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک

28 Oct 2025
28 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 4 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے، گرین ٹاؤن میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، اس کے علاوہ سی سی ڈی سول لائنز کے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے۔

رنگ روڈ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان مارے گئے، جب کہ 2 فرار ہوگئے، ہربنس پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب مقابلے میں ملزم انس زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا۔

ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جولائی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مقابلوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک دن میں جعلی مقابلوں کی 50 ,50 درخواستیں آرہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے