اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: اقلیتی کمیونٹی سے ججز لینے کیلئے کوٹے کی درخواست مسترد

27 Oct 2025
27 Oct 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے اقلیتی کمیونٹی سے ججز لینے کیلئے پانچ فیصد کوٹے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے نصیب مسیح کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے لکھا کہ ججوں کی تقرری کیلئے میرٹ سب کیلئے برابر ہے، آئین کے آرٹیکل ایک سو پچہتر اے کے تحت جوڈیشل کمیشن تقرری کا مجاز ادارہ ہے، عدلیہ میں ججز بھرتی کیلئے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہو گا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے قرار دیا کہ عدلیہ میں ججز کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، عدلیہ کی ملازمت کوئی روایتی ملازمت نہیں، یہ دیگر ملازمتوں سے مختلف ہے، دیگر سروسز کے ملازمین کو آئینی اور عملی طور پر عدلیہ کے ملازمین کے مساوی نہیں سمجھا جا سکتا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار  نے ججز کے کوٹے کیلئے سپریم کورٹ کے کیس کا حوالہ دیا تھا اور عدلیہ میں ججز بھرتی کیلئے اقلیتوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے