26 Oct 2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے قریب مرغزار کالونی میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق طالبات کو ہراساں کرنے والا ایک ملزم علی اشفاق گرفتار، دوسرا فرار ہوگیا ۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
کار سوار ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی ۔ دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔
گرفتار ملزم قانونی کارروائی کیلئے ہنجروال پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
