26 Oct 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ مصطفی آباد میں سسرالیوں نے گھر میں گھس کر اپنی بہو رقیہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق تشدد کے باعث خاتون کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ 4 خواتین سمیت 6 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
