اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات شروع

25 Oct 2025
25 Oct 2025

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں الزام عائد کیا کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں 3 اہلکاروں  نے اُسے روکا اور  تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ مارپیٹ سے اس کا چہرہ لہولہان جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں زخمی ہوگئیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تمہیں رُکنے کا اشارہ کیا تھا تم کیوں نہیں رکے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار اسے تھانہ بھاٹی گیٹ لے گئے جہاں موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لیں جس کے بعد بھانجی اور اس کے شوہر نے تھانے پہنچ کر خلاصی کرائی۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نےگاڑی سے3 ہزارآسٹریلوی ڈالر بھی چُرا لیے۔

دوسری جانب ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے