اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ خان پھر غیر حاضر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں  راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد کے نومبر احتجاج کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جو جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران دس ملزمان حاضر تھے، بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان غیر حاضر تھیں۔

عدالت نے علیمہ خان کا مچلکہ ضبط کر لیا جبکہ علیمہ خان کا ضامن مفرور ہونے پر عدالت نے ضامن کی جانب سے پیش کردہ جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ڈی جی نادرا کو حکم دیا کہ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جائے، ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا، گورنر سٹیٹ بینک کو حکم جاری کیا کہ علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے،عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، عدالت نے مقدمہ کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے