اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کے ڈر سے فرار موٹرسائیکل سوار ملزمان کھمبے سے ٹکرا گئے

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کی ناکہ بندی کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان کھمبے سے ٹکرا گئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں  نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں  نے رفتار تیز کر دی، تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم جواد زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم عابد موٹرسائیکل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے