اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی نفری، سنائپرز تعینات

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والے مسیحی دعائیہ و عباداتی پروگراموں کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق سپروائزری افسران سکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں اور حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز گرجا گھروں کے گرد مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور پولیس اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے حکم دیا ہے کہ گرجا گھروں، مسیحی بستیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے پیشگی نمٹا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علماء کرام، مسیحی رہنماؤں اور امن کمیٹیوں کے ارکان کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے