اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ہیوی وہیکلز کا داخلہ بند، سخت ایس او پیز نافذ

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات جاری، تعمیراتی مٹیریل کے ٹرکوں ،ٹرالیوں کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی ہیوی وہیکلز کا داخلہ لاہور میں بند کر دیا گیا۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا، اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہوں گی، ریت، بجری،مٹی و دیگر مٹیریل کو بغیر ڈھانپے سڑکوں پر چلنے پر پابندی ہوگی۔

ای پی اے فورس کی لاہور کے داخلی راستوں پر مسلسل چیکنگ جاری ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی بندش کی کارروائی کی جا رہی ہے، تعمیراتی مقامات اور ڈسٹ زونز میں واٹر سپرنکلنگ آپریشن جاری ہوگا۔

ای پی اے، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات سے ہی پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، گرد وغبار پر قابو پانا سموگ کی روک تھام کیلئے ضروری ہے ، تمام ادارے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

اب کوئی بھی ٹرک یا ٹرالی بغیر ترپال ڈالے تعمیراتی مٹیریل نہیں لے جا سکے گی، وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو انسداد سموگ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوامی آگاہی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے