اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹیکس کلیکشن بڑھانے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق اجلاس، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے،اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرکار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور اتھارٹی میں 130انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لئے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے کے لئے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آر اے نے ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت ایپ بھی متعارف کرادی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے،نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے