19 Oct 2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں محفل ہو رہی تھی، اس دوران کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا،کرنٹ لگنے سے 33 سالہ عیبد جھلس گیا،جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے جو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔
