اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زینب قیوم کو شادی کے کتنے عرصے بعد ہوئی؟اداکارہ نے افسردہ دل کا حال بیان کردیا

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ زینب قیوم نے کہا ہے کہ ان کی شادی کے محض دس ماہ بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں زینب قیوم نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور اس کے بعد دبئی اور پھر لندن منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے، لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔‘‘

زینب نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھیں اور سوچتی تھیں کہ ایک کامیاب کیریئر کے باوجود وہ شادی جیسے رشتے کو نبھانے میں کیسے ناکام ہو گئیں۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے سابق شوہر کو لگتا تھا کہ ہمارے درمیان مطابقت نہیں ہے۔ میں ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سب خود ہی ختم کر دیا، کیونکہ میں نے ان کے لیے سب کچھ کیا تھا، اس لیے مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔‘‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے