اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بار کونسل کے انتخابات: تمام امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے انعقاد میں محض چودہ روز باقی ہیں، جو یکم نومبر کو منعقد ہوں گے، اسی دوران لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر  نے ایڈووکیٹ محمد انس الیاس بٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کیا، عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق سے مشروط ہوں گے۔

عدالتی حکم کے مطابق تمام امیدواران اپنی تعلیمی اسناد خود یا متعلقہ ضلعی بار کونسل کے ذریعے سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے، عدالت نے ہدایت کی کہ سیکرٹری پنجاب بار کونسل تمام امیدواروں سے 18 اکتوبر دوپہر ڈھائی بجے تک تعلیمی اسناد وصول کریں۔

عدالت نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) کو ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کی اسناد کی تصدیق کے معاملے پر پنجاب بار کونسل کی مکمل معاونت کرے تاکہ انتخابات کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دیگر لاء افسران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

قانونی ماہرین کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ بار انتخابات کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس سے نہ صرف امیدواروں بلکہ ووٹرز کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے