16 Oct 2025
(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ڈیفنس کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم فیصل مارا گیا جبکہ گجر پورہ کے علاقہ کرول میں مبینہ مقابلے میں حسین بھی جان سے گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے مزیدکارروائی کیلئے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔
