اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب کا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں گے۔شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔

آئی جی پنجاب  نے   تنبیہ کرتے ہوئے کہا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج، 10 سے 14 سال سزا ہو گی۔

 آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کا پہیہ چلتا رہے گا، مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ، شاہراہیں کھلی رہے گی۔ 7 اے ٹی اے کے تحت پنجاب پولیس کو مطلوب درجنوں شرپسندوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔

 تمام شرپسندوں کا ڈیٹا سیف سٹی، پٹرولنگ وہیکلز میں نصب کیمروں میں فیڈ کیا جا چکا ہے۔مطلوب افراد کو فیس ٹریس ایپ،  گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی نمبر پلیٹوں اے آئی مخصوص فیچرز سے شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

 سپیشل برانچ کے خصوصی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجنز  سے بھی شرپسندوں کو پکڑا جائے گا،پنجاب پولیس کے 27 ہزار افسران و اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی کریں گے، سپیشل برانچ کے 12 ہزار اہلکار شرپسندوں کو پکڑیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے