اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر پابندی، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی قرار

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) ای پی اے پنجاب (محکمہ تحفظ ماحولیات) نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں کسی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظوری نہیں دی جائے گی جب تک کہ اس کے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے جگہ مختص نہ ہو۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ بغیر ٹریٹمنٹ گندا پانی چھوڑنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز ماحول اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں، اب کسی بھی نئی سکیم کو ماحولیاتی منظوری صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن اور مختص جگہ واضح طور پر پیش کی جائے گی۔

نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی منظوری مشروط کر دی گئی، ہر سکیم کے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے جگہ مختص کرنا لازمی قرار دیا گیا، بغیر ٹریٹمنٹ گندے پانی کے اخراج پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، ٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ای پی اے نے منظوری کے عمل میں سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دے دی، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ احکامات جاری کر دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے