اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف میں مقابلہ، پولنگ شروع

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا، شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کی نشست کے لیے ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے ہیں جبکہ سیکرٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر محمد حبیب قریشی ،چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر میں 13 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے 4 ہزار 3 سو 79 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے،  لاہور میں ایک ہزار چار سو 60 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، اسلام آباد و راولپنڈی سے 805 اور خیبرپختونخوا سے 593 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔

سندھ کے 741، بلوچستان کے 322، ملتان 315 اور بہاولپور کے 145 وکلاء ووٹ ڈالیں گے ، سپریم کورٹ بار الیکشن کے لئے پولنگ صبح 8:30 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے