اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) مریدکے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد کے متن میں شہید ایس ایچ او شہزاد کی بہادری اور فرض شناسی پر سلام پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے اہلِ خانہ کو شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔

متن کے مطابق یہ ایوان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے، یہ ایوان قانون شکنی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے، یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

قرارداد میں پنجاب پولیس زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، شہداء کو سلام پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ مریدکے میں ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے ایچ ایچ او شہزاد شہید ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے