اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باٹا پور: دفتر خالی کرنے کے تنازع پر فائرنگ، ملزم گرفتار

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(لاہور نیوز) باٹا پور میں دفتر خالی کرنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملازم سلیم زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم عامر کو پولیس  نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا  نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عامر پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہیں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ملازم سلیم کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو تکلیف پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ملزم کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جائیں گی تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے