اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنی اس ہفتے کی کاز لسٹ میں اچانک تبدیلی کر دی

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنی اس ہفتے کی کاز لسٹ میں اچانک تبدیلی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاونڈ  کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل  کرنے کی درخواستوں کی سماعت کل کرنے کے لئےمقرر کر رکھی تھی، ان درخواستوں کی سماعت سے ایک دن پہلے آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اب ان درخواستوں کی سماعت کل نہیں کی جا رہی۔

پی ٹی آئی کے حامیوں کو  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کا انتظار تھا، اب اس کیس کی سماعت کب ہو گی، سر دست اس کے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بنچ کو  کل بدھ کے روز  ان درخواستوں کی سماعت کرنا تھی، 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس  میں اسلام آباد کی اکاؤنٹیبلٹی کورٹ نے 17 جنوری کو  عمران خان اور بشریٰ بی بی کو  سزائیں سنائی تھیں۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جب کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر 2024 کو  سماعت مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا جو جمعہ 17 جنوری کو سنایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے