(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع کو پٹرول کی مد میں فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے دوسرے کوارٹر میں ملنے والے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
پٹرول کی مد میں سب سے زیادہ سی سی پی او لاہور کو 30 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے، سی ٹی او لاہور کو 6 کروڑ 80 لاکھ رروپے کے فنڈز جاری کئے گئے، ٹریفک پنجاب کو 75 لاکھ جبکہ سی پی او ملتان کو 6 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی کو 8 کروڑ 30 لاکھ، سی پی او فیصل آباد کو 8 کروڑ 70 لاکھ، ڈی پی او بہاولپور کو 6 کروڑ، ڈی پی او رحیم خان کو 5 کروڑ، سی پی او کے لئے 3 کروڑ 94 لاکھ اور 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، صوبے کے 9 آر پی اوز کو 1 ارب، 99 کروڑ، 87 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ کو 8 کروڑ 75 لاکھ، پنجاب کانسٹیبلری کو 2 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار جبکہ پولیس قومی رضا کار یونٹ کو 42 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
ٹریننگ کالجز و انسٹی ٹیوٹس کو تین کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سی ٹی ڈی کو 9 کروڑ 65 لاکھ، ایس پی یو کو 3 کروڑ 25 لاکھ، سیف سٹی اتھارٹی 1 کروڑ 92 لاکھ، پی ایچ پی کو 20 کروڑ جبکہ ایلیٹ پولیس فورس کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
