اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محفوظ پنجاب مہم: بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف 90 روزہ کریک ڈاؤن شروع

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(ویب ڈیسک) محفوظ پنجاب مہم کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

ترجمان   کے مطابق دو ہفتوں میں1لاکھ17ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں11فیصد اضافہ ہوا،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیوں سے ریگولر لائسنس کے اجرا میں 19فیصد اضافہ ہوا، لاءانفورسمنٹ سے گزشتہ3ماہ کے دوران حادثات میں مسلسل کمی ریکارڈ ہوئی  ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ صوبہ میں 90روزہ مہم کے دوران بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ تیزی سے جاری  ہے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے ، مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہرممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے