14 Oct 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جان سے گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق لیاقت آباد میں زہریلی گولیاں کھانے والی 18 سالہ ثنا جنرل ہسپتال میں دم توڑ گئی، قانونی کارروائی کے پیش نظر متوفیہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ ہمدرد چوک میں ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت 35 سالہ نعیم صادق کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ساہیوال کا رہائشی تھا۔
