14 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے دو صوبائی وزراء کو محکمے آلاٹ کر دیئے۔
رانا محمد اقبال خان کو وزارت قانون کا قلمدان جبکہ خواجہ منشاء اللہ بٹ کو محکمہ لیبر کا قلمدان دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں وزراء نے کل اپنی وزارت کا حلف اٹھایا اور گورنر پنجاب نے حلف لیا تھا۔

