(لاہور نیوز) گورنر ہاؤس میں دو صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری ہوئی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے حلف نامہ سے قبل نوٹیفکیشن پڑھا۔
گورنر پنجاب نے صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ ،سینئر ایڈوائزر انوشے رحمان بھی شریک تھیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر رانا سکندرحیات،معاون خصوصی ذیشان ملک ،وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ ،صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، بلال اکبر خان نے شرکت کی۔
صوبائی وزراء سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،میاں مجتبی شجاع الرحمن، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم مولانا شبیر احمد عثمانی، پارلیمانی سیکرٹری سلطان محمود باجوہ اور رکن اسمبلی سومیہ عطاء شاہانی بھی شریک تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور اور سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
