13 Oct 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جگہوں پر 251 ٹریفک حادثات میں 300 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آکرمجموعی طورپر336افرادزخمی ہوئے، 116شدید زخمیوں کو طبی امدادکیلئےمقامی ہسپتالوں میں منتقل جبکہ 220 معمولی زخمیوں کو موقع پرفرسٹ ایڈفراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےباعث پیش آئے ہیں۔
