اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر جواب طلب

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما واجد عظیم کی جانب سے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت، ڈی جی امیگریشن اور ڈی جی ایف آئی اے سے دو ہفتوں تک جواب طلب کر لیا۔

جسٹس فاروق حیدر  نے پی ٹی آئی رہنماء واجد عظیم کی درخواست پر سماعت کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ پیش ہوئے، درخواست گزار واجد عظیم کا موقف ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں تاہم کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اس وقت پی پی 172 لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، نو مئی کے مقدمے میں ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن نے عدالت میں ان کا نام لسٹ سے نکالنے سے متعلق رپورٹ جمع کروائی، اس کے باوجود نام نہیں نکالا گیا.

عدالت نے استدعا ہے درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے  نکالنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے