اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا احتجاج

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ء منظور کروا لیا۔

لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری کی جانب سے اپوزیشن کی مسلسل ہنگامہ آرائی جاری رہی، اپوزیشن بار بار اجلاس کی کارروائی ٹی ایل پی تشدد کے باعث موخر کرنے کی اپیل کرتی رہی۔

اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنما معین ریاض قریشی نے کہا کہ ایجنڈا ملتوی کیا جائے، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر اٹھ کر شور مچاتے رہے، مسودہ بل کی کاپیاں ہوا میں اڑاتے رہے۔

قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ  نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ء کی منظوری دیدی۔

بل صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے ایوان میں پیش کیا، شق وار منظوری دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے