12 Oct 2025
(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ بی ون سیکٹر کے رہائشی 20 سالہ عبدالرحیم نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خود کو گولیوں سے چھلنی کر لیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے اپنے ہاتھ اور پیٹ میں گولیاں ماریں،زخمی نوجوان تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کے سرجیکل ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیاگیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
