اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر منتقل کرنے کا اعلان

12 Oct 2025
12 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے کیش لیس پاکستان سٹرٹیجک روڈ میپ کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کیلئے فعال تاجروں کا ہدف 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کر دیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ قابل رسائی،محفوظ اور سہل بنانے کے لئے وزیر اعظم کیش لیس سٹریٹیجک روڈ میپ کے تحت چند اہم اہداف اور سنگ میل طے کئےگئے ہیں جن کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال تاجروں میں موجودہ 5 لاکھ تعداد کو بڑھا کر 15 لاکھ کیاجائے گا۔

جون 2026 تک ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سالانہ ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب تک لے جائی جائے گی، اس کے علاوہ ڈیجیٹل انڈیکس کا آغاز اور اسے ٹریک کرنا، سٹیزن اسلام آباد ایپ پر استعمال کے کیسز کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کرنا شامل ہے۔

ان اہداف کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان اتھارٹی کو فعال کرتے ہوئے تمام حکومتی سطح کے اور پی 2 جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تبدیل کیاجائے گا، اس کے علاؤہ ان اہداف کے تحت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیاجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے