جب بھی ملک درست راہ پر گامزن ہوتا ہے، انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ڈی جی آپریشنز
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ جب بھی ملک درست راہ پر گامزن ہوتا ہے، انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی جن لوگوں کانام لے کر سڑکوں پر آئی ہے وہاں امن قائم ہو چکا ہے، لوگ خوشیاں منا رہے ہیں اور یہ لوگ یہاں توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا کہ اِن پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے کئی پولیس افسر اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، ریسکیو 1122، پولیس کی گاڑیاں، پولیس کے تھانے، تمام سرکاری املاک اور جو راستے میں آئیں انہیں نقصان پہنچایا گیا۔
فیصل کامران نے کہا کہ اُن کے پاس فون کالز کا ریکارڈ موجود ہے جس میں شہری یہ شکایت کر رہے ہیں کہ اس احتجاج کی آڑ میں اُن کی گاڑی چھین لی گئی، یا اُن کی گاڑی کو توزپھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔
