پنجاب گورنمنٹ
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، صوبہ بھر میں 832 اتائیوں کے مراکز سیل
12 Oct 2025
12 Oct 2025
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے انسداد اتائیت کارروائیاں کرتے ہوئے صوبہ بھر سے 832 اتائیوں کے مراکز سیل کر دیے جبکہ سب سے زیادہ لاہور میں 223 اتائیوں کے مراکز بند کئے گئے۔
ترجمان پی ایچ سی کے مطابق پانچ ہفتوں میں 29 اضلاع میں چھاپے مارے 2 ہزار 954 مراکز پرکارروائی کی گئی جبکہ 1 ہزار 590 مراکز کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
354 اتائیوں کے مراکز رضا کارانہ بند یا دیگر قانونی کاروبار میں تبدیل کر دیئے گئے، لاہور میں سب سے زیادہ 223 اتائیوں کے مراکز بند کئے گئے۔
واضح رہے کہ ابتک2 لاکھ 46 ہزار سے زائد چھاپے مار گئے ہیں جس میں 63 ہزار 500 غیر قانونی مراکز کو سیل کیا گیا ہے جبکہ 29 ہزار 350 سے زائد اتائیوں نے رضا کارانہ غیر قانونی کاروباربند کر دیئے ہیں۔
