اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

'لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ'، خواجہ آصف کا پیغام

11 Oct 2025
11 Oct 2025

(لاہورنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دو سال غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے، بچوں کا قتل عام جاری تھا۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کی عوام احتجاج کر رہی تھی جن میں بہت بڑی تعداد اور اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں بعض فلسطین پہ جان قربان کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی اب جب جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کر دیئے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنگ بند ہو گئی ہے تو جی ٹی روڈ پر ان فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ زیادتی ہے کہ ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ  لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ، فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے