اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشتگردی کے خاتمے کا آغاز سہولت کاروں سے ہونا چاہئے: مریم اورنگزیب

11 Oct 2025
11 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے جو پاکستان میں دہشت گردوں کو واپس لایا لہٰذا دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔

اپنے بیان میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا اور متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع کیا لیکن 2018 کے بعد سے دوبارہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، قومی پالیسی کی خلاف ورزی اور دہشتگردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے، اسے یہ حساب دینا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج دہشت گردی سے شہید ہونے والے ہر پاکستانی کا لہو بانی پی ٹی آئی کے ہاتھوں پر ہے، نواز شریف نے اپنے پختہ عزم و ہمت سے دہشت گردوں کے خلاف جامع اور مؤثر آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کا صفایا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاکستان کو محفوظ بنادیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے نا صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ انہیں رہائش دی، پیسہ بھی دیا اور خیبرپختونخوا میں لاکر آباد کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان ناصرف دہشت گردی کو پنپنے دیا بلکہ اس کی نشوونما میں ہر طرح سے سہولت کاری کی، دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور بچوں سمیت عوام کے ہر طبقے نے عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کا ساتھ دے کر پاکستان کے عوام اور شہیدوں کے لہو سے بے وفائی اور ان کی قربانیوں کی توہین کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے