(لاہور نیوز) شہر لاہور میں عام آدمی کیلئے برائلر مرغی کا گوشت کھانا بھی مشکل ہوگیا، اشیاء سرکاری نرخ سے تجاوز کرکے بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔
برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 461 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 470 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر فارم ریٹ 290 روپے، ہول سیل 304 روپے اور پرچون 318 روپے بتایا جا رہا ہے مگر مارکیٹ میں عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔
دوسری جانب مٹن کی قیمت 2600 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی بھی بنیادی غذائی اشیاء خریدنے کے قابل ہو سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو پروٹین کی بنیادی ضرورت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائے گی۔
