اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں انقلاب، خودانحصاری کی راہ ہموار

11 Oct 2025
11 Oct 2025

(لاہور نیوز) سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں جامع اصلاحات اور سرمایہ کاری کے منصوبوں نے ملک کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے حکومت نے جامع حکمتِ عملی اپنائی ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے، پالیسی سطح پر کیے گئے اہم اقدامات سے توانائی کے ڈھانچے میں استحکام اور شفافیت لائی جا رہی ہے۔

سکھر میں پاور پراجیکٹس اور جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے منصوبے جاری ہیں جبکہ سعودی عرب اور چین کے تعاون سے ہائیڈرو اور سولر پروڈکشن کے اہم منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی الیکٹرک نے تھر کول بلاک میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے جبکہ براؤن فیلڈ ریفائنریوں کی اپگریڈیشن اور ماڑی پٹرولیم، اٹک، وزیرستان اور دادو میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے توانائی میں خودکفالت کی سمت نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں اور مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں توانائی کا شعبہ ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے