10 Oct 2025
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، غالب مارکیٹ پولیس نے دوران کارروائی منشیات فروش اور اشتاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
غالب مارکیٹ پولیس نے 48 گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزموں کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش اور ایک اشتہاری شامل ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 20 گرام آئس اور 1 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
