10 Oct 2025
(ویب ڈیسک) تھانہ لاری اڈا کی حدود میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، ون فائیو پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دینے والا خود ہی ڈکیت نکلا۔
پولیس کے مطابق محمد اسماعیل نے 5 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی، اطلاع کے بعد وقوعہ کی تصدیق کیلئے تفتیش کی تو ڈکیتی ثابت نہ ہوئی۔
ملزم محمد اسماعیل زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور جھوٹی کال کا اعتراف کر لیا، ملزم نے 21 ہزار روپے ادھار لئے جو اس نے واپس کر دیئے۔
