اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریلویز پولیس کی بھرتی میں فزیکل امتحان کے دوران 13 جعلساز گرفتار

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) ریلویز پولیس نے بھرتی کے عمل میں جعلسازی اور دھوکہ دہی میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ ملزمان لاہور، مغلپورہ ورکشاپس، سکھر اور کراچی میں فزیکل امتحان کے دوران اصلی امیدواروں کی جگہ پر دوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق جعلساز امیدواروں کو فزیکل امتحان کے دوران پکڑا گیا جنہوں  نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی تھی اور دوڑ میں اصل امیدواروں کے بجائے شریک ہونے کی سازش کی تھی، پولیس  نے جعلی امیدواروں کو متعلقہ مقامات پر حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ڈی آئی جی عبدالرب چودھری، جو ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے بتایا کہ تمام جعلی امیدوار رول نمبر سلپس کی جانچ پڑتال کے دوران مشکوک پائے گئے۔

گرفتار ملزمان میں لاہور ڈویژن سے محمد رمضان، محمد احسان اور وقاص علی، ورکشاپس ڈویژن سے امروز اور محمد اعجاز، کراچی سے زین، فیاض اور ذوالفقار، سکھر ڈویژن سے سجاد، عمران، امان اللہ، کمیل رضا اور بلاول کریم شامل ہیں۔

آئی جی ریلویز پولیس کی ہدایات کے مطابق ریلویز پولیس میں بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا رہا ہے، ڈی آئی جی عبدالرب چودھری کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جعلسازی کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور بھرتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے