اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مستقل چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت،رپورٹ طلب

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں مستقل چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مستقل چیئرمین لاہور بورڈ کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے شہری شاہنواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے کمشنر لاہور کو لاہور تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج دے رکھا ہے، جو کہ قانون اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 وکیل نے کہا کہ تعلیمی بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہے اور ان کے انتظامی امور کسی انتظامی افسر کو بطور اضافی ذمہ داری نہیں سونپے جا سکتے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کمشنر لاہور کو دیا گیا چیئرمین بورڈ کا اضافی چارج واپس لینے کا حکم دیا جائے اور مستقل چیئرمین کی تقرری قانون کے مطابق کی جائے۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ تعلیمی اداروں کے معاملات شفاف اور قانون کے مطابق چلنے چاہئیں تاکہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو۔

جسٹس خالد اسحاق نے حکومت پنجاب سے استفسار کیا کہ مستقل چیئرمین کی تعیناتی میں تاخیر کی کیا وجوہات ہیں؟ عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واضح کیا جائے کہ مستقل تقرری کب تک عمل میں لائی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے